• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کے بمپر میں منشیات چھپا کر سمگلنگ کے ملزم کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سہیل ناصر نے منشیات کے سمگلر کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے محمد اسحاق کو اے این ایف نے 27دسمبر 2018کو مندرہ ٹال پلازہ سے رات ساڑھے دس بجے گرفتار کر کے اس کی کار کے پچھلے بمپر میں خفیہ خانوں کے اندر چھپائی گئی اٹھارہ کلو چرس اور تین کلو افیون برآمد کی تھی، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدالت نے گزشتہ سال چھ مارچ کو ترکی ٹال پلازہ سے پکڑی جانے والی دلشادہ بیگم کو پانچ سال چار ماہ قید اور 45ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، کے پی کے سے آنے والی بس میں سوار ملزمہ نے اپنے بیگ میں رکھے برقعے کے اندر ہیروئن کے چار پیکٹ جن کا وزن 4400گرام نکلا چھپا رکھے تھے۔
تازہ ترین