• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، 297مقدمات کےفیصلے، پانچ مجرموں کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے اٹھارہ ستمبر کو 297مقدمات کا فیصلہ سنا کر زیرسماعت کیسز میں 356افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 17اور منشیات کے 46 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے سات منشیات کے 19، خیبرپختونخوا میں قتل کے چھ منشیات کے پندرہ، سندھ میں قتل کے تین منشیات کے گیارہ، بلوچستان میں قتل اور منشیات کے ایک ایک کیس کا فیصلہ ہوا، پانچ مجرموں کو عمر قید دیگر 17 کو 22 سال آٹھ ماہ 9 دن قید اور 2778500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 98 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے۔ دوسری طرف ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 136 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے کل 244 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 35 مجرموں کو 19سال چھ ماہ دس دن قید اور 42101 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین