• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ، پارکنگ ٹھیکہ نیلام، گاڑی کوفی گھنٹہ 50روپے دینا ہونگے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) صدر بازار کی پارکنگ2کروڑ 51لاکھ روپے میں نیلام کر دی گئی جبکہ ویگن سٹینڈ بائیس نمبر چونگی کا ٹھیکہ 92لاکھ روپے میں نیلام ہوا، ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی ملک کی زیرصدارت آکشن کمیٹی نے جمعہ کو دوسرے روز بھی صدر بازار کے بنک روڈ، حیدر روڈ، آدم جی روڈ اور کشمیر روڈ وغیرہ پر پارکنگ کی نیلامی کا عمل جاری رکھا، سب سے زیادہ بولی عبدالرفیق کنٹریکٹر کی طرف سے 2کروڑ 51لاکھ روپے کی آئی ، یہ ٹھیکہ دو سال کیلئے ہو گا، کار کی پارکنگ ایک گھنٹہ کیلئے پچاس روپے جبکہ موٹر سائیکل کی 20روپے فی گھنٹہ ہو گی۔ جمعرات کو کم آنے والی بولی مسترد کر دی گئی تھی ،ادھر ویگن سٹینڈ بائیس نمبر چونگی کا ٹھیکہ نو ماہ کیلئے 92لاکھ روپے میں دیا گیا، حتمی منظوری راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میٹنگ میں لی جائیگی۔
تازہ ترین