• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری اور دیہی ایریاز میں پانی کے مختلف ریٹس پر عوام کا احتجاج

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا کی طرف سے شہری اور دیہی ایریاز میں پانی کے مختلف ریٹس پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہےکہ دہرا معیار ختم کیا جائے ۔ شہری ایریاز میں پانچ مرلہ تک کے صارفین سے98روپے پانی کا بل وصول کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں مورگاہ، کوٹھہ کلاں ، اڈیالہ روڈ اور ملحقہ دیہی آبادیوں سے 520روپے لئے جار ہے ہیں جو زیادتی کے مترادف ہے ۔مقامی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حاجی امجد نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ یہ فرق ختم ہونا چاہئے ، دیہی ایریاز کو شہری ایریاز کے مقابلے میں پانی بھی کم دیا جاتا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا شمس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہری ایریاز میں اگر پانچ مرلے کا گھر تین منزل پر ہوتا ہے تو وہاں سے ہر منزل کے 98روپے وصول کئے جاتے ہیں ۔دیہی ایریاز کے مکینوں جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ بہت مہنگا پڑتا ہے وہ پانی ہائی ویز سے مورگاہ میں بذریعہ پمپنگ سپلائی کیا جاتا ہے ۔
تازہ ترین