• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن جاری7ہزار ٹن کوڑاٹھکانےلگایاگیا

لاہور( خصوصی رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا لاہور کے شمالی علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے 7ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایاگیا۔ متعدد نوٹسز کے باوجود البیراک اپنی تمام تر مشینری فیلڈ میں لانے میں ناکام رہا ہے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویے پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے قانونی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ ایل ڈبلیو ایم سی عوامی فلاح کے لیے اپنے محدود وسائل سے گزشتہ 72 گھنٹے سے البیراک کے علاقہ ذمہ داری میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین