• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے خون کےعطیہ کیمپ کا افتتاح

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو ،لاہور میں تھیلیسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کے فری عطیہ کے حوالے سے منعقدہ کیمپ کا افتتاح کردیا ۔،اس موقع پر ڈاکٹر نورالزمان کے ہمراہ ریڈ کریسنٹ اور سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں مفت ٹیسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت محض انسانیت کی خدمت کو اپنا ایجنڈا مانتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔پہلے اس ٹیسٹ کی قیمت 10ہزار روپے تھی مگر آج کے کیمپ میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے لئے بالکل فری ٹیسٹ ہوگا۔
تازہ ترین