• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے لاکھوں روپےاور زیورات لوٹ لئے، متعدد چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹرسے) جنوبی چھاونی میں ڈاکوکاشف کی فیملی کو یرغمال بنا کرتین لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔مانگا منڈی کے علاقہ میں مسلح ڈاکوممتازکی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ 60ہزار مالیت کی نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،مصطفی ٹاون کے علاقے کینال ویو میں امین کے گھر سے دو لاکھ دس ہزار روپے،جبکہ نشتر کالونی کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو رضا گھر سے ایک لاکھ 80 ہزار ملکیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،شاہدرہ ٹاون کے علا قہ میں ڈاکو شاہ فرمان کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ50ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ جوہر ٹاؤن سے فخر اور ساندہ سے مدثر کی گاڑیاں اور شادمان سے عرفان ،گلشن اقبال سے مبین اور چوہنگ سے ببلو کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔
تازہ ترین