• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا یونیورسٹیز کے ذریعے زرعی منصوبوں پر کام جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت جامعات کے ذریعے قومی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں سے ایک منصوبہ یہ ہے کہ اس خطہ کی سب سے اہم فصل آم کی برآمد میں مختلف دشواریوں پر قابو پانے کے لیے مثالی فارمزتیار کیے جائیں، جامعہ زکریا شعبہ ایگرانومی اور پنجاب حکومت کے پراجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف ماڈل فارمز کےاشتراک سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے مزید کہا کہ مجھے امیدہے کہ ہمارے زرعی کالج کے ساتھ ساتھ دیگر شعبے مل کر اپنی مہارت سے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں گے، چیئرمین شعبہ ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد آم کے ایکسپورٹرز، ٹریڈرز ، پروسیسرز اورترقی پسند کاشتکار اور دیگر ملحقہ اداروں کو آم کی ایکسپورٹ کے دوران حائل مسائل کے لیے تیار کرنا ہے۔
تازہ ترین