• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائنوں کی تبدیلی سست روی کا شکار، شہری اذیت میں مبتلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ واسا انتظامیہ کی جانب سے بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں - گردوغبار کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کراؤن فیلیرز ہونے سے رنگیل پور سمیت ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں - تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی نسیم خالد چانڈیو کی جانب سے 6 ماہ قبل سورج کنڈ روڈ پر بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا - تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود عجلت میں شروع کیا گیا منصوبہ شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے - صرف 1000 میٹر سیوریج لائن کی تبدیلی چھ ماہ کے عرصہ میں مکمل نہیں ہوسکی جس کے باعث جگہ جگہ پڑے گڑھے اور سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے-  اس حوالے سے ایم ڈی واسا ناصر اقبال کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا کام مکمل ہو جائے گا، پرانی سیوریج لائن کی جگہ نئی سیوریج لائن ڈالنے کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے -
تازہ ترین