• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو صارفین کیلئے ون ونڈو سہولت کسٹمر سروسز سنٹرز اپ گریڈ کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ای سی او میپکو محسن رضا خان نے جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کے صارفین کو ون ونڈو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کسٹمر سروسز سنٹرز 30 ستمبر تک اپ گریڈ کرنے کا حکم دیدیا ہے، انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں، ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے کسٹمرسروسز سنٹرز چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جائیں اور تین شفٹوں میں عملہ خدمات سرانجام دے۔ تمام ایس ایز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات کی نوعیت کے مطابق فولڈرز بنائے جائیں۔
تازہ ترین