• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش اور آسٹریلین کرکٹرز کیلئے دبئی میں صرف 36 گھنٹے قرنطینہ

دبئی (جنگ نیوز) عرب امارات نے آئی پی ایل میں شریک انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے کووڈ 19رولز میں تبدیلی کردی۔ جمعرات کو انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارے میں پہنچنے والے انگلش اور آسٹریلین کرکٹرز کیلئے چھ دن کے بجائے قرنطینہ صرف 36 گھنٹے کا کردیا گیا ۔ آئی پی ایل کے آفیشلز کے مطابق بورڈ کے صدر ساروگنگولی کی لیڈر شپ میں کام کرنے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے حکام سے کامیاب مذاکرات کرکے تمام کرکٹرز کےلئے ریلیف لے لیا ہے۔ اس طرح قریب تمام کھلاڑی 19 ستمبر سے شروع ہونے والی لیگ کے تمام میچز کےلئے دستیاب ہونگے۔ دوسری جانب انگلش کپتان اوئن مورگن، ٹام بینٹن اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو 6 روزہ قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔ یہ تینوں کرکٹرز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 23 ستمبر کے پہلے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے کیونکہ ابوظبی نے اپنے رولز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سمیت تمام انگلش اور آسٹریلین کرکٹرز کے جمعہ کو کووڈ ٹیسٹ ہوئے، ان کی رپورٹ مثبت آنے پر وہ ٹریننگ شروع کریں گے۔ خیال رہے کہ فٹنس مسائل کے سبب اسمتھ انگلینڈ کے خلاف تینوں ایک روزہ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

تازہ ترین