• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں آج سے ٹک ٹاک،وی چیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد

واشنگٹن (این این آئی )امریکا میں آج سے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور مسیجنگ ایپ وی چیٹ ڈان لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی ایپلی کیشنز ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، چین کی کمیونسٹ پارٹی ان ایپس کے ذریعے امریکا کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اتوار سے امریکا بھر میں وی چیٹ پر موثرپابندی عائد ہو گی تاہم ٹک ٹاک کے موجودہ صارفین 12نومبر تک یہ ایپ استعمال کر سکیں گے۔ 12نومبر کے بعد ٹک ٹاک پر بھی امریکا میں مکمل پابندی عائد ہوگی۔امریکی اقدام سے وی چیٹ اور ٹک ٹاک کو گوگل اور ایپل کے آن لائن اسٹور سے ڈان لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دینے پر کامرس ڈپارٹمنٹ نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔
تازہ ترین