• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی لوٹن برانچ کے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا

لوٹن (نمائندہ جنگ ) تارکین وطن پاکستانی صحافیوں کے پلیٹ فارم پاکستان پریس کلب یوکے نے اپنی ذیلی تنظیم لوٹن برانچ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان پاکستان پریس کلب یوکے کی مرکزی تنظیم کے منتخب عہدیداروں نے ایک اجلاس میں باہمی منظوری سے کیا۔گزشتہ اجلاس میں مبین چوہدری نے برانچ کی رکنیت اور تنظیم سازی مکمل کرنے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے اراکین میں مسرت اقبال، نثار گلشن ، راجہ اسرار خان شامل تھے جنہوں نے ممبران کی مشاورت سے برانچ کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرکے مرکزی باڈی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا۔ گزشتہ روز پاکستان پریس کلب برطانیہ کی ایگزیکٹو باڈی کے مبین چوہدری سمیت تمام ارکان نے زوم اجلاس میں مشاورت کے بعد پاکستان پریس کلب یوکے لوٹن برانچ کے قیام کی منظوری دے دی ۔ ارشد رچیال نے لوٹن کی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا جس میں اسرار خان ،احتشام الحق قریشی، سید صفدر بخاری، آصف شریف ، عتیق الرحمان، سردار ظہور احمدشامل ہیں۔ اجلاس میں شریک تمام مرکزی عہدیداران نے لوٹن برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ منتخب عہدیداران پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ناصرف اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے بلکہ اپنے ساتھیوں کی مکمل حوصلہ افزائی بھی کرینگے۔ برطانیہ کے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کریں گےاور پاکستان کے بہتر امیج کو پروموٹ کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حتیٰ الامکان کوششیں جاری رکھیں گے لوٹن کے نئے عہدیداروں کوشیراز خان ،نثار گلشن، اسرار راجہ ،سابق میئر ریاض بٹ، طالب کیانی، جمیل منہاس، منصف چوہدری، لائق علی خان اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔  
تازہ ترین