• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں ایک پارٹی کے دوران میں فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست روچسٹر کے مشرقی علاقے میں منعقدہ ایک پارٹی کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ گڈمین سٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیو کے قریب پیش آیا، ہلاک ہونے والے دونوں افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کر تے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین