• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی ارکان پارلیمان کا داعشی جنگجوؤں کے بیوی بچوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ

پیرس(اے پی پی)فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے صدر ایمانوئل ماکروں پر زور دیا ہے کہ وہ شام اور دوسرے ممالک میں داعشی جنگجوؤں کی بیویوں اور بچوں کو وطن واپس لائیں تاکہ ان کی بہتر انداز میں دیکھ بحال ہو سکےاور داعشی عسکریت پسندوں کے ساتھ شادیاں کرنے والی فرانسیسی لڑکیوں کے خلاف عدالت میں مقدمات چلائے جائیں۔فرانسیسی پارلیمنٹ کے 76 ارکان نے صدر ایمانوئل ماکروں کو ایک متفقہ مکتوب لکھا ہے جس میں شام میں مختلف کیمپوں میں قید داعشی جنگجووں کے 200 بچوں اور ان کی ماؤں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لی پیرسین اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانسیسی خاندانوں نے بچوں کے تحفظ اور ان کی وطن کی واپسی کا حکومت سے مطالبہ کرنے کے لیے ریاستی سکریٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ فرانس عراق اور شام سے داعش کے بچوں کو واپس لانے کے حوالے سے اس شرط پرعمل کر رہا ہے کہ بچہ یتیم ہو اور والد داعش میں لڑتے ہوئے مارا گیا ہو، اگر بچے کے والدین زندہ ہیں تو ان کی واپسی بعد میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
تازہ ترین