• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو افراد قتل، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈپر ٹریکٹرٹرالی کے28سالہ ڈرائیور کو اینٹ مارکرقتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق وقار کی ایک راہ گیرنعمان سے تلخ کلامی ہوگئی جس نے مبینہ طورپراینٹ اٹھاکر اسے ماری جس سے وہ دم توڑگیا۔تھانہ کھنہ کے علاقہ میںموٹرسائیکل سوار حسیب الحسن گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ کورال کے علاقہ ترامڑی عرفان آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا نام ظہیراختر بتایا جاتاہے۔قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔وجہ عنادپرانی دشمنی بتائی جاتی ہے،پولیس کاکہناہے کہ مقتول نے قبل ازیں دوسری پارٹی کے دوافرادکوقتل کیاتھا۔تھانہ سیکرٹریٹ کوعادل شعیب نے بتایاکہ اپنی بیوی حمیراکے ہمراہ موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم 211پرجارہاتھاکہ مری روڈپرگاڑی نمبرآئی ڈی سی 4790کے ڈرائیورنے غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے انہیں ٹکرماردی جس سے حمیراجاں بحق اوروہ خودزخمی ہوگیا۔
تازہ ترین