• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کنٹرول سے باہر،آٹا اورچینی مارکیٹ سے نایاب

لاہور(خصوصی رپورٹر) مہنگائی حکومت سے کنٹرول نہ ہوسکی ،سبزیاں پھل ،آٹا اورچینی مہنگے،چینی اور آٹا مارکیٹ میں نایا ب ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا اورچینی مارکیٹ میں نایاب ہوگئےہیں فلور ملز سے آٹے کی سپلائی متاثر ہونے لگی۔ مارکیٹ میں 10اور 20کلو کے آٹے کا تھیلا نایاب ہو گیا۔ چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے ۔ چکی آٹا 76 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ پرچون دکاندار کھلا آٹا 70 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں ۔اسی طرح سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ادرک 680 روپے کلو،ٹماٹر120 روپےکلو،آلو90 روپے کلو اور پیازکی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 80 روپے فی کلو دیکھنے میں آیا ۔
تازہ ترین