• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شادی کی تقریب میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق


لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہوائی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان شکیل جاں بحق ہو گیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کر دی۔


ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے شادی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ شہری شادی اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ ہر گز نہ کریں۔

تازہ ترین