• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ایسوسی ایشنز، سکینڈ الیون کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ آج ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سیکنڈ الیون اسکواڈز کے کھلاڑیوں کا دوسرا کورونا ٹیسٹ پیر کو کرائے گا، مجموعی طور پر125کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اتوار کوسنٹرل اسٹیشنز میں طلب کیا گیا، جن کی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ پیر کو پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے لیے مقررہ سنٹرل اسٹیشنز پر ہوگی۔ سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے پی سی ہوٹل لاہور جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب کو سنٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔  

تازہ ترین