• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائل گھوش کا انوارگ کیشپ پر ہراسانی کا الزام، مودی سے مدد کی درخواست

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ سے شروع ہونے والی "می ٹو" مہم نے بولی وڈ میں بھی کئی بڑی شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اس مہم کا نیا ہدف معروف ڈائریکٹر انوراگ کیشپ ہیں جن پر اداکارہ پائل گھوش نے ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔’’ساتھ نبھانا ساتھیا ‘‘سوپ سیریل میں کام کرنے والی اداکارہ پائل گھوش نے ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کیا اور کہا کہ انوراگ کیشپ نے میرے ساتھ انتہائی برے طریقے سے زبردستی کی کوشش کی۔ مودی جی سے گزارش ہے کہ وہ اس پر کارروائی کریں اور اس تخلیقی شخص کے پیچھے چھپے شیطان کا اصلی چہرہ پورے ملک کو دکھائیں، میں اس بات سے واقف ہوں کہ اس سے میری سکیورٹی داؤ پر لگ چکی ہے اس لیے میری مدد کی جائے۔قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران پائل گھوش نے الزام لگایا کہ انوراگ کیشپ نے انہیں اپنے گھر بلایا اور کھانا کھلایا ، اگلے دن پھر بلایا اور اس کے بعد ایک کمپیوٹر لائبریری میں لے گئے ۔ اس کے بعد ایک اور ایسے گھر میں لے گئے جہاں ویڈیو کیسٹ وغیرہ رکھے تھے ۔ وہاں انہوں نے ایک فلم چلادی اور اس کے بعد غلط برتاؤ شروع کردیا۔پائل گھوش نے کہا کہ جب انہیں الجھن شروع ہوئی تو وہ وہاں سے اٹھ کر چلی گئیں۔ اس سے پہلے انوراگ اس قسم کی باتیں کر رہے تھے کہ میں نے جن بھی لڑکیوں کو لانچ کیا ہے وہ سبھی بہت کول ہیں، ان میں ہما قریشی اور رچا چڈھا بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین