• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر مداحوں کیساتھ اپنی درد کہانی بانٹنے کیلئے تیار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فلک شبیرجلد ہی اپنے مداحوں کے ساتھ “درد کہانی ” بانٹنے کیلئے تیار ہیں۔انسٹاگرام پر فلک نے نئے آنے والے گانے کا پوسٹر شیئرکیا لیکن تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ یہ گانا ریلیز کب کریں گے۔گانے کی ویڈیو رز نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ اس کے بول طیب امین اور فلک شبیر نے لکھے ہیں۔ درد کہانی کو بیک اسٹیج ریکارڈز نے پروڈیوس کیا ہے۔اس سے قبل سال 2013میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم “آئی، می اورمیں ” کیلئے فلک شبیر کا گانا ” ساجنا” سرحد پار سُپرہٹ رہ رہا تھا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں جان ابراہم ، پراچی ڈیسائی اور چترانگدا سنگھ شامل تھے، اس کی موسیقی فلک شبیر، راگھو سچار، سچن جگر اور پریتم چکربورتی نے ترتیب دی تھی۔

تازہ ترین