• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ڈیجیٹل ماہرین کو باڈی گارڈ رکھنے کے رجحان میں اضافہ

تیانجن (اے ایف پی) چین میں طبقہ اشرافیہ کی جانب سے ڈیجیٹل ماہرین کو باڈی گارڈ رکھنے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے چین میں چنگیز سیکورٹی اکیڈمی قائم کی گئی ہے، جو کہ چین کی پہلا باڈی گارڈ اسکول کہلائی جاتی ہے۔ یہاں ہیکرز کے آن لائن حملوں کو روکنے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ چین میں ہر سال ہزاروں آئی ٹی گریجویٹ ڈیجیٹل باڈی گارڈز کی نوکری کی امید رکھتے ہیں کیوں کہ ان کی آمدنی 70 ہزار ڈالرز تک ہوسکتی ہے جو کہ دفاتر میں کام کرنے والوں کی سالانہ آمدنی سے کہیں زیادہ ہے۔

تازہ ترین