• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کوبدنام کرنے کا سلسلہ بند ھونا چاہئے،تنویر الیاس

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ وتجارت پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں قوم کوہیجانی کیفیت میں مبتلا کرنا افسوس ناک ہے، قومی اداروں کو اپنے مذ موم مقاصد کیلئے بدنام کرنے کا سلسلہ بند ھونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپوزیشن کی اے پی سی پر رد عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے 60 سال تک بر سر اقتدار حکمرانوں کے ٹولے کی آل پارٹی کانفرس کو انکی اپنی ذات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ حد ہو گئی ہے جن جن باتوں کے وہ مرتکب ہوئے ہیں ان کا ذمہ دار مقتدرہ حلقوں کوقرار دے رہے ہیں ملک سے باہر بیٹھ کر اداروں پر تنقید کرنے اور دھمکی دینے کو محب وطن حلقوں میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا ۔ اعلٰی عدالتوں کو اس کا نوٹس لے کر ان سے ثبوت طلب کرنے چاہئیں ۔اس اے پی سی نے ثابت کر دیا کہ قوم کو آئندہ پانچ سال بھی عمران خان کی ضرورت ہے قوم 73 سالوں کا حساب مانگتی ہے ۔ ظالم جمہوریت کے نام اور آڑ میں سب کچھ لوٹ کر باہر مزے کرتے ہیں انکا محاسبہ ضروری ہے جنہوں نے دولت کی خاطر کشمیریوں کے خون کا سودا کر کے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اداروں کو اس لئے بدنام کیا جاتا ہے کہ کشمیر پر خاموشی ہو اور بھارت من مانی کر سکے جسے پاکستانی اور دونوں طرف کے کشمیری برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین