• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قابض ملزمان ضمانت خارج ہونے پر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے 4ملزمان عبوری ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کو محفوظ بنانا ریاست کا کام ہے‘ تفصیل کے مطابق مدعی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کی کہ ان کا موکل اعجاز سرور لندن کا رہائشی ہے اس نے شالیمار کالونی میں 9اور 6 مرلے کے دو مکانات بنائے ہوئے جن پر ملزمان کنور اقبال جیلانی، کنور فرحان جیلانی، ہارون جیلانی اور ارسلان جیلانی نے اپنے دیگر 14 15 ساتھیوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں قبضہ کے لیے حملہ کیا اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اعجاز سرور جو اس وقت پاکستان آیا ہوا تھا اس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کے ہاتھ نہ آئے اور عدالت سے رجوع کرلیا ضمانتیں خارج ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
تازہ ترین