• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحان:ڈویژنل پبلک سکول بوریوالہ کی طالبہ اول، دوسری،تیسری پوزیشن نشاط سکولز کے پاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک سالانہ امتحان2020ء میں اوور آل پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول بوریوالہ کی طالبہ جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن نشاط سکولز کی طالبات نے حاصل کیں، نتائج کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول (ڈی پی ایس) بورے والا کی طالبہ نورالہدی حفیظ نے 1100 میں سے 1092نمبر حاصل کرکے اوورآل پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن ملتان کی طالبہ ایمان وسیم نے 1090نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی،ایمان وسیم سابق صدر ملتان پریس کلب ،اور سینئرنیوز ایڈیٹرراؤ وسیم اصغر کی صاحبزادی ہیں۔نتائج کے مطابق نشاط گرلز ہائی سکول شالمیاربرانچ ملتان کی طالبہ روحمہ ملک نے1089نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ، نشاط ہائی سکول لودھی کالونی برانچ کے عبد اللہ بن امیر نے1087نمبر حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی، واضح رہے کہ اس بار حکومتی ہدایات کے مطابق صوبہ کے کسی بھی تعلیمی بورڈ نے پوزیشنوں کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔
تازہ ترین