• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ECL سے نکالنے کا حکم


سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

شرجیل میمن کی اہلیہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ دبئی میں کاروبار کرتی ہیں اور کاروبار کے سلسلے میں وقتا فوقتا ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

درخواست میں شرجیل میمن کی اہلیہ نے کہا کہ وہ ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش پذیر تھیں ، وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی جس پر جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزم نہیں ہیں، تاحال ریفرنس میں ملزمان پر فردجرم بھی عائد نہیں ہوئی۔


صدف شرجیل کامزید کہنا تھا کہ بیٹا برطانیہ میں زیر تعلیم ہے اس سلسلے میں بھی ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

اس موقع پر عدالت نےشرجیل میمن کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے صدف شرجیل کو 22 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن اور فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین