• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 15211 کورونا ٹیسٹ، 296 نئے کیسز تشخیص ہوئی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15211 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 296 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 133947 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے میں اب تک 134243 کیسز ہوچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 87 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک 128494 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سندھ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2463 ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت 3286 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 2930 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 351 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 175 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 296 کورونا کیسز میں سے 143 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 50، ضلع وسطی 42، ضلع جنوبی26، ضلع ملیر11، ضلع غربی 8 اورضلع کورنگی میں 6 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں جو نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ان میں بدین 25، حیدرآباد 5، مٹیاری 4، شکارپور 3، سانگھڑ، شہید بینظیرآباد اور عمرکوٹ2-2، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اورسکھر میں 1-1 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین