• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی، فواد چودھری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل جو ابو بچاؤ کانفرنس ہوئی اس کا بنیادی نقطہ یہ تھا کہ اگر عدالتیں اور فوج ان کے ساتھ نہیں تو وہ بہت برے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا کہ انہوں نے واپس نہیں آنا، اسی لیے ہم نے سات ارب روپے کا بانڈ رکھا تھا، ایسے لگتا ہے کہ نواز شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے، انہیں اپنا ماضی یاد ہی نہیں ہے۔


 فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں تو فوج اور عدلیہ سے کوئی گلہ نہیں، عدلیہ سے ہم پر آئے روز ریمارکس آتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ ہم نواز شریف کی بھیک سے نہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین