• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی ترسیلات میں اضافہ، شرح سود 7 فیصد برقرار، مہنگائی 7 سے 9 فیصد رہے گی، اسٹیٹ بینک

شرح سود 7 فیصد برقرار، مہنگائی 7 سے 9 فیصد رہے گی، اسٹیٹ بینک


کراچی (رپورٹ / رفیق بشیر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کا اعلان کردیا اور شرح سود 7؍ فیصد کی سطح پر برقرار رکھی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرونی ترسیلات میں اضافہ ہوا ، مالی سال میں مہنگائی 7سے فیصد رہے گی ، کورونا کی دوسری لہر سے برآمدی منڈیاں متاثر ہوسکتی ہیں ، 2019ء کے مقابلے 2020ء میں مالیاتی خسارہ کم رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیر کو زری پالیسی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کمیٹی(ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ کو 7؍ فیصد پر برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم پی سی نے کہا کہ جون 2020ء میں گذشتہ اجلاس کے وقت کے مقابلے میں کاروباری اعتماد اور نمو کا منظر نامہ بہتر ہوا ہے، اس سے پاکستان میں کووڈ19 کے کیسز میں کمی اور لاک ڈاؤن میں نرمی نیز حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت فراہم کردہ مالی محرک کی عکاسی ہوتی ہے،ساتھ ہی ساتھ مہنگائی بھی کم بڑھی ہے، اب توقع ہے کہ مالی سال 21ء کے دوران اوسط مہنگائی سابقہ اعلان کردہ حدود 7-9 فیصد کے اندر رہے گی ۔ 

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بروقت اور بہترین اور مثبت پالیسیوں سے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری آنی شروع ہوگئی، کورونا وبا سے مقابلے کے لئے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ 

اسٹیٹ بینک کی کی مالی ، ہاؤسنگ اور تعمیرات، سیمنٹ اور پیٹرولیم کے شعبوں کے لئے بنائی گئی پالیسی سے بھی معیشت کو تقویت ملی ہے، مہنگائی جس تیزی سے اضافے کی پیش گوئی کی گئی تھی ، وہ غیر موثر رہیں ، مہنگائی کی شرح میں اضافے کو کنٹرول کیا گیا، تاہم کورونا کی دوسری لہر سے برآمدی منڈیاں متاثر ہوسکتی ہیں ۔

تازہ ترین