آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اے پی سی پرحکومتی رد عمل سے لگتا ہے نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ اے پی سی پر حکومتی رد عمل سے لگتا ہے نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا ہے،ہماری جنگ سلیکٹر اور سلیکٹڈ دونوں سے ہے.

پہلی بار ذمہ داری دونوں پر آئی ہے، احتساب سب کا ہونا چاہئے،گزشتہ روزپیپلزپارٹی اسلام آباد خواتین ونگ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دنیا کی واحد پارٹی ہے،جس کے دو چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جمہوریت،آئین،پارلیمان کی بالادستی اور غریبوں کی آواز اٹھاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آج بلاول اپنے نانا اور والدہ کا علم اٹھائے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید