• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری دفاتر کے لیے نئے کورونا ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں گے، علامات کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کو آئیسولیشن سے متعلق آگاہ کریں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیح دی جائے، اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینیٹائز کرے۔

سرکاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دفتری امور سے متعلق تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے، حفاظتی تدابیر کے پیشِ نظر دفاتر کو صبح شام سینیٹائز کیا جائے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے ایس او پیز کے سرکلر میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر میں ہاتھ نہ ملایا جائے اور سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دفاتر میں دن میں 2 مرتبہ سینیٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین