• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں اتحاد اور اپوزیشن نے قوم کو مایوس کیا ، الطاف شاہد

لندن(پ ر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن نے قوم کوبری طرح مایوس کیا اوراحساس محرومی دیا۔ آزاد عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی سیاست کیلئے تاحیات نااہل قرارپائے ہیں وہ دوسروں کواخلاقیات کادرس نہ دیں ۔پاکستان میں آنیوالا دور پی ایس پی اورعام آدمی کا ہے،سیّد مصطفی کمال اپنے وعدے وفاکریں گے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کاہاتھ عوام کی نبض پر ہے اوروہ ان کے ترجمان وپاسبان ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ پی ایس پی کی قیادت عام آدمی کوشریک اقتداراوراس کا معیارزندگی بلندکرنے کے اپنے بیانیہ پر قائم ہے ۔ ہمارے قائدین عوام کوان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منتخب ایوانوں میں براجمان لوگ جس قسم کی سیاست کررہے ہیں ہمارا ملک اس کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ اے پی سی میں شریک سیاستدانوں کو عام آدمی کے زخموں پرمرہم رکھنا چاہئے تھا مگر وہ بیچارے اپنی خودساختہ محرومیوں کی میت پر ماتم کرتے رہے ۔محتسب کے ڈر سے قومی چوروں کامتحد ہونا فطری امرلیکن بے سود ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جوکل تک ایک دوسرے کی نگاہ میں سکیو رٹی رسک،غدار اوربدعنوان تھے وہ آج ریاستی اداروں کیخلاف یک زبان ہیں۔چوروں کی قومی اداروں پرتنقید میں کوئی دم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات میں صورت میں پی ایس پی ایک بڑی پارلیمانی قوت بن کرابھرے گی ۔
تازہ ترین