• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم روواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم روواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کریں گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26، دوسرا 27 جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 اکتوبر، دوسرا 5 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین