• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا،صدر ایردوان

کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا،صدر ایردوان


کراچی (جنگ نیوز، اے ایف پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین حل نہ ہونے سے عالمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا لیڈر جو بھی ہوگا اسے ایران کے سامنے جھکنا ہوگا، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک کورونا کی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے، کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں شراکت کےلیے تیار ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکغوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کے معاملے پر امریکا سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بالخصوص کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مسئلہ فلسطین بھی پیچیدہ ہوگیا ہے لیکن آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے،ایران جوہری پروگرام تنازع عالمی قوانین کےمطابق سفارتکاری اوربات چیت سے حل ہونا چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ نیوزی لینڈ حملے کی تاریخ 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی یکجہتی کا دن قرار دے،ترک صدر نے یونان کیساتھ جاری تنازع پر مغربی دباو کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کیساتھ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

 ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا لیڈر جو بھی ہوگا اسے ایران کے سامنے جھکنا ہوگا، ہم امریکی انتخابات میں بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال نہیں ہونگے۔

امریکا کے آئندہ صدر کو ایران کے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے نے کہا ہے کہ روس علاقائی تنازعات کے پر امن حل کےلیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کورونا وائرس سے بچاو کےلیے پہلی ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوگیا، روس مہلک ترین کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں شراکت کےلیے تیار ہے۔

تازہ ترین