• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ترین ٹینک کی مشقوں کا مظاہرہ، فوج چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے، آرمی چیف

فوج چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے، آرمی چیف


راولپنڈی (خبرایجنسی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج دشمن کو ہر طرح کے خطرات میں موثر جواب دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان کی سلامتی، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ 

منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈفائرنگ رینج کادورہ کیا، آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی فورٹینک کاعملی مظاہرہ دیکھا۔ 

آرمی چیف نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج درپیش چیلنجزاورعلاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔

مادروطن کے دفاع کیلئے اندرونی اوربیرونی چیلنجزپرتوجہ مرکوزہے، دشمن کوہرطرح کے خطرات میں مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں۔

پاکستان کی سلامتی،جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ 

پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت موجودہے۔ آ

تازہ ترین