• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر جنوری فروری گیس صارفین کیلئے بدترین ثابت ہونگے

اسلام آباد (حنیف خالد)سردیوں میں انڈسٹری کو تین ماہ بند کیا جائے گا کیونکہ دسمبر جنوری فروری میں قدرتی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی ۔سی این جی اسٹیشنوں کو لوپریشر ہونے کی وجہ سے سندھ میں چار دن جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

سردیوں میں پورے ملک میں گھریلو صارفین کو صبح ناشتہ تیار کرنے کے وقت اور رات کو کھانا بنانے کیلئے قدرتی گیس دی جائے گی ناشتہ کیلئے صبح 6 سے دس بجے دن تک اور رات کے کھانے کیلئے شام چھ سے دس بجے تک قدرتی گیس دستیاب ہوا کرے گی۔

نہانے کیلئے گیزر گیس سے نہیں چلیں گے البتہ بجلی کے گیزر استعمال کئے جاسکیں گے۔ جن صارفین نے گیس طے شدہ لوڈ سے زیادہ استعمال کی ہوگی ان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین