• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹوںکوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ کیا جاسکا،سموگ کاخطرہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سموگ کا خطرہ بڑھ گیا،تاحال مناسب انتظامات کرنےمیں محکمہ ماحولیات ناکام،اینٹوں کے بھٹوں کو ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کا ٹاسک پورا نا ہوسکا،نومبر کے آغاز میں سموگ کی آمد کی گھنٹیاں بجنےلگیں ، نومبر میں بھٹوں اور فیکٹریوں کی بندش کے لیے ایک بار پھر ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں، کورونا لاک ڈاؤن، مون سون سپیل اور اب سموگ پر بھٹوں کی بندش پر بھٹہ اور فیکٹری مالکان نے تحفظات کا اظہار کردیاہے۔ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے بھٹہ مالکان کو 2 ملین کی مالی معاونت دی جانے کے منصوبہ پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس حکومت بھٹے اور فیکٹریاں بند نہیں کرے گی جس کی بڑی وجہ حالیہ بحران کی وجہ سے انڈسٹری کو پہنچنے والا نقصان ہے نومبر میں سموگ کے پھیلاو کا خطرہ ظاہر کیا گیا ، ۔ جبکہ اس حوالے محکمہ ماحولیات کے ذمہ دار ذرائع کا کا کہنا ہے کہ سموگ کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔بھٹوں کو زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیئے کام ہو رہا ہے۔
تازہ ترین