• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ٹائون ،قائداعظم انڈسٹریل ایریا،باٹاپور اوردیگرعلاقوں میں وارداتیں،جنوبی چھائونی اورگلشن راوی سے کاریں چوری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) مسلم ٹاون میں ڈاکووں نےابو بکرکے گھر گھس کر 2لاکھ 90ہزار ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکووں نےقیصر کے گھر سے 2لاکھ50ہزار ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوماجدکے گھر گھس کر 2لاکھ اور نقدی 25ہزار روپے ،مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نےاحتشام کے گھر سے1لاکھ65 ہزار ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،اقبال ٹاون میں ڈاکووں نے آصف سے55ہزار اور دیگر سامان،لٹن روڈ میں ڈاکوئوں نے شہباز سے 35ہزا اور دیگر سامان،غالب مارکیٹ میں ڈاکووں نےسجاد حیدر سے35ہزار زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ جنوبی چھاونی سےسلمان اور گلشن راوی سے رب نواز کی گاڑیاں اور گرین ٹاون سے نواز،فیکٹری ایریاسے عمران اور راوی روڈ سے منور کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔
تازہ ترین