لاہور(وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کو مقررہ مدت پوری ہونے کے باوجود حکومتی پالیسی کے مطابق ریگولر نہیں کیا گیا۔، عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔حکم عدولی پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔