• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق کی پامالی کو علم کے فروغ سے ختم کیا جاسکتاہے،ڈاکٹر زکریا ذاکر

لاہور(خبر نگار)اوکاڑہ یونیورسٹی میں خواتین کے حقوق کی آگہی کے حوالے سے سیمینار ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کی ۔سیمینار کا اہتمام شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز نے کیا۔ پروفیسر زکریا نے بتایا کہ پاکستانی معاشرے سے خواتین کے حقوق کی پامالی صرف سائنسی تحقیق اور علم کے فروغ کے ذریعے ہی ختم کی جاسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں اور ان کو معاشرتی دھارے میں شامل کیے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ڈی پی اواوکاڑہ نے اس بات پہ زور دیا کہ ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے موجود قوانین کو لاگو کرنے کے لیے پہلے معاشرے میں ان قوانین کی آگہی اور قبولیت پیدا کرنا ہو گی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا ایک پلان بھی پیش کیا جس میں وہ مقامی سطع پر مذہبی رہنماوں، اساتذہ اور معاشرے کے دیگر با اثر لوگوں کو اپنے ساتھ ملا کر خواتین کے حقوق کی آگہی کے حوالے سے کام کرنے جا رہے ہیں۔ ربیا باجوہ نے پاکستان بننے سے لے کر اب تک خواتین کے حقوق کے حوالے سے کی جانے والی قانون سازی پہ ایک تجزیہ پیش کیا اور ان قوانین کے نفاذ پہ زور دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اپنا مضبوط کردار ادا کرے۔ س
تازہ ترین