• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئربس کا ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے متعارف کرانے کا اعلان


یورپ کی معروف جہاز بنانے والی کمپنی ایئربس نے 2035ء تک ایسے جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں ایندھن کو استعمال کیا جائے گا۔

  ایئر بس کے سربراہ گیلوم فوری کا اس اہم اعلان کے بارے میں کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کا مقصد ایسا طیارہ بنانے میں پہل کرنا ہے، کاربن سے پاک ایندھن بنانے کے لیے کسی بڑی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔

گیلوم فوری نے کہا کہ اس کو مکمل طور پر تیار کرنے میں پانچ سال کا عرصہ لگے گا اور اس کے استعمال میں لانے میں مزید دو سال لگیں گے۔ ہم یہ پروگرام 2028 میں نافذ کر سکیں گے۔

فرانس اور دیگر یورپی ممالک گرین ہائیڈروجن کے بنانے کے لیے اربوں یوروں کی سرمایہ کر رہے ہیں، اس ہائیڈروجن کا زیادہ استعمال نقل و حمل کی صنعت میں ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ فرانس ماحول دوست ہائیڈروجن بنانے کے لیے 7 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ ہمسایہ ملک جرمنی نے 9 ارب یورو مختص کیے ہیں۔