آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مر جاواں’ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مر جاواں’ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا، ڈرامے کے ایک سین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین نے اداکارہ اور ڈرامہ رائٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔بھارتی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘ساتھ نبھانا ساتھیا’ کے کردار کو کیلا بین کو کون نہیں جانتا اور ان کا مشہور زمانہ سوال رسوڑے میں کون تھا؟ جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مذاق کا بھی سامنا رہا،ابھی لوگ وہ سوال بھولے ہی نہیں تھے کہ ایک اور بھارتی ڈرامہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارتی ڈرامہ ‘عشق میں مرجاواں’ کے ایک سین کی ہے جس میں اداکارہ ہیلے شاہ جو ڈرامے میں ریدیما ونش کا کردار نبھا رہی ہیں اچانک چلتے چلتے دیوار سے ٹکرا کر گر جاتی ہیں۔اداکارہ گرنے کے بعد سوٹ کیس میں ایسے فٹ ہوجاتی ہیں جیسے لگے کہ کوئی اس میں لیٹا ہو اور اچانک سے سوٹ کیس بھی خود سے بند ہوجاتا ہے یہ منظر دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں کہ ایسے حقیقت میں کیسے ہوسکتا ہے۔سوشل پر ایک صارف پنکج آہوجا نے ڈارمے

کی سین پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رائٹرز نے تو ہالی ووڈ فلم ساز کرسٹوفر نولان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایک اور صارف شیکھا پانڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈرامے کی ویڈیو پر سوال کیا کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں۔ٹویٹر پر روہت راوت نامی صارف نے کہا کہ میں شرط لگا کہ کہہ سکتا ہوں کہ اس لیول کی سنسنی آپ کو نیٹ فلکس پر نہیں مل سکتی۔

دل لگی سے مزید