• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کا ن لیگ پر غداری کے الزامات لگانا درست نہیں، تجزیہ کار


کراچی( ٹی وی رپورٹ)مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان عبداللہ سلطان اورہماامیرشاہ نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف فیصل واوٴڈا کا نون لیگ پرغداری کے الزامات لگانا درست نہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ درسگاہوں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد تیزہوگا،تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ سردیوں میں گیس کا بحران جنم لے سکتا ہے، سربراہ ٹاسک فورس کووڈ 19ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ویکسین بنانے کا کوئی تجزبہ نہیں ہے۔میزبان عبداللہ سلطان اورہماامیرشاہ نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف فیصل واوٴڈا کا نون لیگ پرغداری کے الزامات لگانا درست نہیں ۔کون محب وطن ہے کون نہیں کسی بھی شخص کو سرٹیفکیٹ نہیں بانٹنا چاہئے۔ فیصل واوٴڈا امیر سیاستدان ہیں اوروہ اپنی جائیدار کا بھرپور مظاہرہ بھی کرتے ہیں لیکن ان پر الزامات ہیں کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے جبکہ انہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ،وفاقی وزیر پر جعلی ڈگری اوردہری شہریت کے بھی الزامات ہیں ۔سمجھ نہیں آتا عمران خان نے اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو کیوں جمع کررکھاہے ۔وزیراعظم کے ساتھ اچھے لوگ بھی ہیں نوجوانوں کوان سے امیدیں ہیں ایسے لوگ ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وارننگ دی ہے کہ سردیوں میں گیس کا بحران جنم لے سکتا ہے ،منصوبہ ساز اداروں کوچاہئے وہ وزیراعظم کی بات پر کان دھریں اور ایسے منصوبے بنائیں جس سے گیس کا بحران جنم نہ لے ۔سردیوں میں گیزراورہیٹر چلنے لگتے ہیں جبکہ صنعتوں میں بھی گیس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ متعلقہ ادارے پلاننگ کے ساتھ کام کریں تاکہ گیس کا بحران پیدا نہ ہو ۔رہنما پیپلزپارٹی اور وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں تک کے طلبہ کیلئے اسکولز 28ستمبر سے کھلیں گے ۔اسکولوں میں سوفیصد کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا اگر ہم چھٹی سے آٹھویں تک کے طلبہ کیلئے بھی اسکول کھول دیں گے تو کورونا پھیلنے کاامکان مزید بڑھ جائے گا ۔

تازہ ترین