• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج قومی پولیواورشجرکاری مہم کا باقاعدہ حصہ بن گئی

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج قومی پولیو اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ حصہ بن گئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز شاداب پاکستان مہم کے تحت درخت لگائے اور پولیو سے پاک پاکستان کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2018سے اب تک 29 ملین درخت لگائے گئے ہیں اور اس مون سون کے موسم میں 5لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ ایف ڈبلیو او”گرین موٹر ویز انیشی ایٹو“ کے تحت آئندہ اڑھائی سالوں میں دس لاکھ پودے لگاکر ماحول کو خوشگوار بنائے گی۔
تازہ ترین