• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں، فاروق عبدﷲ

’بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں‘


سرینگر (جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبدﷲ نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت سے جان چھڑانے کیلئے چینی حکومت قبول کرنے کو تیار ہیں، مقبوضہ وادی کے کشمیری اب خود کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبدﷲ نے کہا کہ جس دن بھارتی فوج گلی کوچوں سے ہٹے گی لاکھوں کشمیری سڑکوں پر ہونگے۔

انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا جب نہرو نے جناح کو متحدہ ہندوستان کا وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی تو انہوں نے انکار کردیا تھا کیونکہ جناح کو پتہ تھا ہندو انہیں قبول نہیں کرینگے اور چند دن بعد ہی انہیں نکال باہر کرینگے۔

تازہ ترین