• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر باز بلور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدرر منتخب

پشاور (لیڈی رپورٹر)شیر باز بلور2020-21 کے لئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر ٗانجینئر منظور الٰہی بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اورجنید الطاف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز سرحد چیمبر کی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران ملک نیاز احمد‘فیض رسول اور ضیاء الحق سرحدی نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شیر باز بلور‘انجینئر منظور الٰہی اورجنید الطاف کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا۔نو منتخب صدر شیر باز بلور‘ نو منتخب سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی اور نو منتخب نائب صدرجنید الطاف یکم اکتوبر 2020ء کو اپنے عہدوں کا چا ج سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں کارپوریٹ گروپ سے بزنس مین فورم کے امیدوارملک محسن سجاد‘ زرک خان‘ منظور الٰہی‘ فضل مقیم اور احمد مصطفی جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے بزنس مین فورم کے امیدوار وقار احمد‘ محمد طارق‘ محمد فاروق‘ ظہور خان اور اورنگزیب اور خواتین کی ایک ریزرو نشست پر بزنس مین فورم کی نامزد امیدوار پرمحترمہ عافیہ ولایت شاہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔ نو منتخب ایگزیکٹو ممبران بھی یکم اکتوبر 2020ء کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ جبکہ سرحد چیمبرآف کامرس اینڈنڈسٹری کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس 30ستمبر 2020ء کو منعقد ہوگا۔
تازہ ترین