• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوای ٹی جلوزئی کیمپس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کرنے کی منظوری

پشاور(خصوصی نامہ نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے جلوزئی کیمپس میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کرنے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کی روشنی میں نصاب میں ضروری ردوبدل کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کے 77ویں اجلاس میں دی گئی جو ڈین فیکلٹی آف میکینکل اینڈ انڈسٹریل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز خان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان ڈین فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ ،پروفیسر سید وقار شاہ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر، الائید سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں تعلیمی امور، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئیں تجاویز پربحث کی گئی۔ 76ویں اکیڈیمک کونسل کی سفارشات بھی منظور کرلی گئیں جنہیں حتمی منظوری کیلئے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
تازہ ترین