• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے آفیسرز کو عسکری ایوارڈ تفویض کیا گیا


اسلام آباد میں پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سیویلنز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

تقریب میں 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 05 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا جبکہ ایک آفیسر اور ایک جوان کو جرأت و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا-

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق17ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔

38 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔

تازہ ترین