قومی ایئر لائن پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 21 پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں یہ بات کہی گئی ہے۔
پی آئی اے کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 21 مزید پروازیں ملنے سے پی آئی اے 25 ہزار 500 مسافر سعودی عرب لے جا سکے گی۔
قومی ایئر لائن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔