• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سیاست دانوں کو گرفتار کررہا ہے، فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے آج کل نیب سیاست دانوں کو گرفتار کررہا ہے، یہ ہم سے ڈر رہے ہیں، یہ ہمیں ڈرانے والی چیزیں نہیں۔

سکھر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، کون بے وقوف ہوگا جو اِس نااہل حکومت کو ٹیکس دے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دو سال میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی۔

قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نے کہا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمٰن کے قد کاٹھ کا درست اندازہ نہیں لگایا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کے نیب میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف جے یو آئی کرے گی۔

تازہ ترین